سعودی عرب سمیت دنیا کے کئی خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سمیت دنیا کے کئی دیگر ممالک میں عید الاضحیٰ آج منائی جا رہی ہے ، لاکھوں فرزاندان اسلام عید کی نماز ادا کرنے کے بعدسنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں قربانی کا فریضہ سر انجام دیں گے۔برطانیہ میں کچھ مسلمان آج اوربعض کل عیدالاضحی منائیں گےجبکہ امریکا،فرانس سمیت یورپ بھرمیں بھی عیدالاضحی منائی جارہی ہے۔
right;">
چین میں بھی آج عید الاضحیٰ منائی جارہی ہےجہاں عیدکے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں ،عید الاضحیٰ کا سب سے بڑااجتماع بیجنگ کی تاریخی مسجدنیوجیہ میں ہوا۔
مسجد نبوی میں عید الاضحیٰ کی نما زا دا کر دی گئی ہے جبکہ مسجد الحرام میں بھی عید کی نما ز ادا ہو چکی ہےجہاں نما ز کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے جس کے بعد اب بیس لاکھ سے زائد حجام اکرام اور سعودی شہری اللہ کی راہ میں قربانی کریں گے ۔